PRESS RELEASE DATE 18.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(212)

مورخہ 18.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان شبیر عرف لاہوری، ناصر رشید اور محفوظ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے180لیٹر دیسی شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ تھانہ صدر یزمان اور تھانہ ڈیراور پولیس نے 06ملزمان عبدالحنان، زاہد، نعمان شاہ، فہیم، طارق محمود اور صدیق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور اور 01عدد 9mmبرآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز (213)

18.04.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے سرکل احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرفراز خان نے احمد پور شرقیہ کے ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کی جس میں 70کے قریب شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ، ایس ایچ اوز، میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ایس ڈی پی او سرکل احمدپور شرقیہ اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے احمد پور شرقیہ تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(214)

18.04.24

بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا سرکل احمد پور شرقیہ کے مختلف تھانوں، پولیس خدمت مرکز اور تھانہ اوچ شریف کے علاقہ میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دفاتر کا معائنہ کیا۔ پولیس کیس فائلز کی انسپیکشن کی، تھانہ انصاف کی بنیادی اکائی ہے،  فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی انویسٹی گیشن کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے سرکل احمد پور شرقیہ کے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، اوچشریف اور دھوڑ کوٹ کا اچانک وزٹ کیا، ایس ایچ اوز نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو دوران وزٹ بریف کیا۔ وزٹ کے دوران ڈی پی او اسد سرفراز خان نے فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔  تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی۔ اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے"نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں"فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا۔ تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں، تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کے بارے میں مقدمہ درج کرنے کا ٹائم فریم وضع کیا گیا ہے جو کہ تھانے میں آویزاں کیا گیا ہے، جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمہ کا اندراج وضع کردہ دورانیہ میں ہر صورت ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانے قانون کا گھر ہیں یہیں سے پولیس کا سافٹ امیج معاشرے میں جاتا ہے لہذا ہر آنے والے سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تھانہ اوچشریف کی حدود میں منعقد ہونے والے عرس میلے کی جگہ کا وزٹ کیا اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

 
Thursday, April 18, 2024