PRESS RELEASE DATE 19.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(215)

مورخہ 19.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان عابد شاہ، عاشق اور سکندر خطیب کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے85لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے 02ملزمان شہزاد خالق اور تنویر احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1670گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر احمد پور شرقیہ ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ قائم پور پولیس نے 03ملزمان شان، صداقت علی اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد کاربین 12بور برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(216)

19.04.24

بہاول پور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(217) 

19.04.24

بہاول پور(         )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات ، تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی، پتنگ فروش گرفتار،بھاری تعداد میں پتنگیں اور جان لیوا کیمیکل ڈوریں برآمد۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پتنگ بازی و پتنگ سازی سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے پولیس کو اس ضمن میں کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ نے اسپیشل انفارمیشن پر ٹیم تشکیل دے کر پتنگ فروشی میں ملوث 03ملزمان حسنین ، علی اور عبداللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مختلف رنگ و سائز کی پتنگیں اور جان لیوا دھاتی ڈور قبضے میں لے لی۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس حوالے سے ڈی پی او اسد سرفراز خان کا واضع پیغام ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کی اس کاوش کو سراہا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

 
Friday, April 19, 2024