PRESS RELEASE DATE 21.04.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(220)

21.04.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفرازخان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفرازخان کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی اواسد سرفرازخان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(221)

مورخہ 21.04.24

 بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی گزشتہ روز پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور محرران کے ساتھ میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔محرران ریکارڈ کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تھانے کے دیگر امور بھی احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈی پی او اسد سرفرار خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اور گشت کے نظام کو موثر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔محرران سے میٹنگ کرتے ہوئے ڈی پی او بہاول پور نے تھانہ کے ریکارڈ کی مینوئل اور آن لائن تکمیل کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائل سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کی بروقت تکمیل کو ہر صور ت یقینی بنائیں۔میں ہر تھانے کی پراگرس اور ریکارڈ کو خود چیک کروں گا غفلت اور لاپرواہی برتنے والے محرر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***************************************
Sunday, April 21, 2024