PRESS RELEASE DATE 23.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(223)

مورخہ 23.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروش خلیل احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 70لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان امین اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1580گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز ، تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 03ملزمان شاہد پاہو، شہزاد چھونگلی ،اعجاز اور سبحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(224)

23.04.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 35سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں بلوا کر براہ راست احکامات جاری کیے اور گزشتہ درخواستوں پر جواب طلبی کی،

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 35سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں، ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں تاکہ وہ سفر کی پریشانی سے بچ جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(225)

23.04.24

بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفرازخان کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدام، بہاولپور پولیس، سپیریئر گروپ آف کالجزحاصل پور اور ایکوا(Aqua)سکول حاصل پور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز خان، سپیریئر گروپ آف کالجز حاصل پور اور ایکوا (Aqua)سکول حاصل پور  کی انتظامیہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق سپیریئر گروپ آف کالجزحاصل پور اور ایکوا(Aqua)سکول حاصل پور پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کے بچوں کو رعائتی فیسوں پر تعلیم مہیا کریگا ۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچے ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے داخلہ لینے کے مجاز ہونگے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ ہم پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے مزید عملی اقدامات کریں گے اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مزید ایم او یوز دستخط کیے جائیں گے۔سپیریئر گروپ آف کالجز حاصل پور اور ایکوا (Aqua)سکول حاصل پور کے وفد نے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔   

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 
Tuesday, April 23, 2024