ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(236)
مورخہ 29.04.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافر خانہ ، سٹی احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب، اوچشریف اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان عدنان ارشد، ندیم چیمہ، دلشاد بھٹی، تنویر احمد،دلشاد اور جمیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 216لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ مسافرخانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان وقاص، رفیق عباسی اور دلشاد احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1030گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور ، تھانہ عباس نگر اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے 05ملزمان ممتاز عباسی، زاہد، سانول، ندیم بھارا اور شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 02عدد ریوالور 32بور برآمد کرلئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(237)
29.04.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان بہاولپور کے احکامات،شہریوں کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے والے ملزمان گرفتار، عوام الناس سے دھوکہ دہی اور فراڈ سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد یونس کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید عابد حمید نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر روائتی اور جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث 02ملزمان جہانزیب ولد عبدالستار سکنہ 12/بی سی جنوبی اور صادق ولد یوسف سکنہ 13سولنگ کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان سے دوران انٹیروگیشن مبلغ 35لاکھ سے زائد رقم برآمد کرلی۔ واضح رہے کہ ملزمان مختلف علاقوں میں لوگوں کو قیمتی موبائل فونز ، الیکٹرانکس سامان، ٹریکٹر اور کار وغیرہ کی تصاویر دیکھاتے اور آدھی قیمت موقع پر وصول کرکے بقیہ رقم کی قسطیں بنا کر خود غائب ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جلد ہی ملزمان کے بقیہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ملزمان سے ریکور شدہ رقم ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد یونس نے پولیس افسران کے ہمراہ تھانہ بغداد الجدید میں تقریب کے دوران اصل مالکان کے حوالے کی۔اس موقع پر ایس ایچ اوز تھانہ بغداد الجدید و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس حوالے سے شہریوں نے اپنی نقد رقم ملنے پر ڈی پی او بہاولپور، ڈی ایس پی سٹی سرکل و تھانہ بغداد الجدید پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے فراڈ عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایسی کسی سرگرمی کی صورت میں 15 یا متعلقہ پولیس اسٹیشن کو آگاہ کریں۔ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image