ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(333)
13.06.24
بہاولپور( )"بہاولپور پولیس کے شہدا کو سلام "بہاولپور پولیس کا پولیس کے شہداء کی فیملیز کیلئے احسن اقدام ۔ پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں منعقد پروقار تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے عیدالاضحی سے قبل شہدا ء کی فیملیز میں رہائشی پلاٹس کی فائلز کے ساتھ ساتھ نقد رقم و گفٹ تقسیم کئے۔شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، شہدا ء کی فیملیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی پالیسی شہدا کی ویلفیئر اور مسائل کے حوالے سے جاری احکامات کی روشنی میں ریجنل پولیس آفیسر راے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر قیادت پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں بہاولپور پولیس کے شہدا ء کی فیملیز کے لئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے ہوا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان ماں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے فرض کی راہ میں اس قوم کی خاطر اپنے لخت جگر قربان کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا پولیس کو یاد کرکے یہ عہد کرتے ہیں کہ ملک وقوم کی خاطر کسی قربانی سے دریغ اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ ہم عوام کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخر ہے کہ اللہ تعالی اور اس ملک نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی ۔آر پی او اور ڈی پی او نے فردا ًفردا ًتمام فیملیز سے ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پانچ شہدا کی فیملیز میں رہائشی پلاٹ کی فائلز کے ساتھ ساتھ رقم اور تحائف بھی پیش کئے اور شہدا کی فیملیز کے لئے پلاٹس فراہم کرنے پر لینڈ ڈویلپرز کو بہاولپور پولیس کی جانب سے یاد گاری شیلڈز پیش کیں اور شہدا کی فیملیز کیلئے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ شہدا کی فیملیز کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
image