ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(334)
14.06.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے نماز جمعہ جامعہ مسجد الشمس رفیع قمر روڈ میں ادا کی اور نماز کے بعد مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ضلع بھر میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے نماز جمعہ کے بعد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کے خاتمے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریف کیا۔ بہاولپور پولیس عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے ڈی پی او بہاولپور نے جامعہ مسجد الشمس رفیع قمر روڈ علاقہ تھانہ بغداد الجدید میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ اسی طرح ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جمعتہ المبارک کے روز کھلی کچہری منعقد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مساجد میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا تاکہ شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر سنا اور حل کیا جاسکے۔ عوام کی سہولیات کے لئے اٹھائے گئے پولیس کے سپیشل انیشیٹیوز، فری رجسٹریشن آف کرائم، خدمت کاونٹرز، تحفط مراکز، لائسنسنگ سینٹرز ،میثاق سینٹر سمیت مختلف شعبہ ہائے پولیس کی ورکنگ اور 15 کال پر پولیس رسپانس کے متعلق مساجد میں منعقد کھلی کچہریوں میں عوام الناس کو تفصیلا آگاہی فراہم کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ بہاولپور پولیس عوام الناس کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(335)
14.06.23
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عید الضحی کی مناسبت سے سیکیورٹی پلان جاری۔ اجتماعات سمیت تفریحی مقامات پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پرامن بہاولپور ویژن کے تحت تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عید الضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جامع سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔عید الضحی کے موقع پر ضلع بہاولپور میں کل 414عید نماز کے اجتماعات ہوں گے،جن میں کیٹگری Aکے 21، کیٹگری Bکے 60اور کیٹگری Cکے 333اجتماعات شامل ہیں۔ 1300سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،جن میں ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، دیگر افسران اور جوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ایگل اسکواڈ گرد و نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا جائے گا۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو وقفہ وقفہ سے چیک کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو بریف کریں گے ۔تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سیکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ شرکا کی جامعہ تلاشی بھی کی جائے گی۔ ارد گرد ماحول اور مشکوک افراد کی نگرانی پر بھی اہلکار مامور ہوں گے ۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن بہاولپور کے ویژن کے تحت سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(336)
14.06.24
بہاول پور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image