PRESS RELEASE DATE 20.06.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(338)
مورخہ 20.06.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 10ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، صدر بہاولپور، سٹی یزمان، سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان لیاقت علی،تنویر احمد، حق نواز، مرید حسین، ذوالفقار اور مدثر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 300لیٹر شراب،110عدد بوتلیں الکوحل اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کامران اور نعیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1530گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ بغدادالجدید اور صدر بہاولپور پولیس نے 02ملزمان سجاد عرف سجو اور ظفر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(339)
مورخہ 20.06.24
 بہاول پور(      )ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس کی کامیاب کارروائی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سجادی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ بکریاں ، نقد رقم اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ پولیس کی اصل کامیابی ہے شہریوں کا لوٹا ہوا مال واپس کرایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث سجادی گینگ کے سرغنہ سجاد عرف سجادی کو اور 03ساتھیوں دلاور، حماد اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ بکریاں ، 05لاکھ روپے نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ برآمد شدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************
 

image