ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(349)
مورخہ 27.06.2024
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کا سرکل احمد پورشرقیہ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ ،محرم الحرام کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا۔ اس دوران ڈی پی او نے ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی پولیس اہلکاران لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے جائیں۔ ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی ممبران سے رابطے میں رہیں تاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا ء کو قائم رکھا جاسکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************