PRESS RELEASE DATE 01.07.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(355)
مورخہ 01.07.2024
بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان اورڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کاسرکل حاصل پور و خیرپورٹامیوالی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ ،محرم الحرام کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان اورڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے سرکل حاصل پور اور سرکل خیرپورٹامیوالی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا۔ایس ڈی پی او ز نے اس حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے۔امن سفیر کے قافلے بھی مختلف سرکلز میں پر امن محرم الحرام کے حوالے سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ڈی پی اوبہاولپور نے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی پولیس اہلکاران لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے جائیں۔ ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی ممبران سے رابطے میں رہیں تاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا ء کو قائم رکھا جاسکے۔
  ترجمان بہاولپور پولیس
  

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(356)
01.07.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 30سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران30سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

image