PRESS RELEASE DATE 11.07.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(373)
11.07.24
 بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے محرم الحرام کے سلسلہ ضلع میں جاری شدہ جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کردیئے۔ جلوس و مجالس کے شرکا کو انتظامیہ اور لائسنس داران سے مل کر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کومزیدہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  جلوسوں کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرز ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کریں ۔جلو س اور مجالس کے اوقات کار میں دکانوں کے ساتھ ساتھ نزدیکی رہائشی مکانات کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھوائی جائیں۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تمام ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ڈیوٹی الرٹ ہوکر سرانجام دی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹیاں خاص طور پر اہمیت کی حامل ہیں محرم الحرام کی ڈیوٹیاں ان ایام میں خاص اہمیت رکھتی ہیں جن پر کوئی سستی لاپرواہی نہ برتی جائے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پوائنٹس پر لگائی گئی نفری کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کمی نفری کی صورت میں انتظامی کمیٹیوں سے رابطہ کرکے رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائیں ۔ ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ ڈی پی اوآفس بہاول پور میں واقع یہ کنٹرول روم یکم محرم الحرام سے 12محرم الحرام تک 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(374)
11.07.24
 بہاول پور(        )پولیس پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ ماہ جون2024میں کل 85555 ایمرجنسی کالز میں سے 76518  فیک اور غیر متعلقہ موصول ہوئیں، شہری صرف ایمرجنسی کی صورت میں 15پر کال کریں تاکہ پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے،پولیس کی طرف سے کسی بھی سطح پر ریسپانس میں سستی یا غفلت پر محکمانہ احتسابی کارروائی ہوگی، ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی ہدایات کے مطابق پکار 15سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7 انچارج ناصر احمد کی نگرانی میں ایکٹیو ہے۔ ماہ جون 2024 میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 85555 کالز موصول ہوئیں، جن میں 5627 کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی، اسی طرح 3410 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 76518 جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 142 کالز موصول ہوئیں،جس پر شہریوں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت ریسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

image