ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(378)
مورخہ 14.07.24
بہاولپور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان بہاولپور کے احکامات،معروف بلڈ ر محمد احمد عالم کو اغوا کرنے والا عدنان عرف للی گینگ گرفتار، جبکہ تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں بیوپاری سے 60لاکھ روپے ڈکیتی کرنے والاعثمان شاہ 05رکنی گینگ بھی گرفتارکرلیا ، عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے معروف بلڈ محمد احمد عالم کے اغوا کے بعد ایس ڈی پی او صدر سرکل بابر علی اور ایس ایچ اوز پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی ۔ ٹیم نے ایس ڈی پی او صدر سرکل بابرعلی کی قیادت میں شہر کے داخلی خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی اور سٹی ایریا کا سرچ آپر یشن جاری رکھتے ہوئے مختلف ایریاز میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ ز کا سلسلہ جاری رکھا ، جس بناء پر ملزمان اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوگئے اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کی CCTVویڈیوز ، جیوفینسنگ، ہیومن ریسورس اور جدید سائنٹفیک طریقہ کار کو اپناتے ہوئے اغوا کار05ملزمان عدنان عرف لِلی، اسلم ندیم، زوہیب ، اظہراور بلال کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی کار مہران اور کیری ڈبہ بھی برآمد کرلیاگیا۔اسی طرح تھانہ سمہ سٹہ کی حدود میں بیوپاری سے 60لاکھ روپے ڈکیتی کے متعلق ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ کو سپیشل ٹاسک دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کے احکامات جاری کئے ۔ ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ نے بہت قلیل وقت میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر عثمان شاہ گینگ کے سرغنہ عثمان شاہ اور دیگر ملزمان امجد، یوسف، جاوید اور رئیس کو گرفتارکرلیا ۔ملزمان نے دوران تفتیش دیگرکئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیاجن سے بیوپاری سے ڈکیتی شدہ رقم 50لاکھ روپے برآمد ہوچکی ۔دیگر واردواتوں میں ملزمان سے 01عدد کیری ڈبہ ، 40ہزار روپے نقد اور 02عد د موٹر سائیکل ریکور ہوچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ملزمان سے ریکور شدہ نقد رقم و دیگر مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔اس موقع پرایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور رائو شہزاد بابر ، ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ سجاد احمد و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس حوالے سے شہریوں نے اپنی نقد رقم ملنے اور ملزمان کی گرفتاریوں پربہاولپورپولیس کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(379)
14.07.24
بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان خان کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************