ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(389)
23.07.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 50سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران50سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(390)
23.07.24
بہاول پور( )تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام،ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق تھانہ بغدادالجدید پولیس کے پاس ایک ملزم محمد بلال ولد اللہ دتہ سکنہ ضلع مظفر گڑھ ڈکیتی کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز اور مدعی مقدمہ کے ضروری کاغذات کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات کے پہلے پہر پولیس ٹیم ملزم کو لیکر چک نمبر7/BCپلی برآمدگی کے لیے گئے ۔اسی دوران ملزم محمد بلال کے04کس ساتھی02عدد موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس موبائل کے سامنے آگئے اور للکار تے ہوئے کہنے لگے کہ ہمارا ساتھی چھوڑ دواور پولیس پر جان سے مار دینے کی خاطر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے،گرفتارملزم ہتھکڑی چھڑوا کر اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگااور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوکر گرپڑا۔پولیس پارٹی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی وجہ سے حملہ آوور ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ۔ ملزم بلال کو سنبھالا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ بذریعہ وائرلیس سیٹ کنڑول کو اطلاع دی اور مزید نفری کا کہا، اطلاع پاکرپولیس کی مزید نفری ور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید کی زیر قیادت آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکومحمد بلال پر30سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ بغدادالجدید پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
*******************