ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(391)
مورخہ 24.07.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغداد الجدید، کینٹ ، مسافرخانہ، سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ ڈیراورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے240لیٹر شراب اور 01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ، صدر احمد پور شرقیہ، ہیڈ راجکاں اور تھانہ قائم پور پولیس نے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 3600گرام چر س اور 30 گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ بغداد الجدید، سمہ سٹہ، سٹی احمد پور شرقیہ، نوشہرہ جدید، اوچشریف، عنائتی، اور تھانہ سٹی و صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 09عدد پسٹل 30بور،02عدد رپیٹر/بندوق 12بور02عدد اور 01عدد کاربین 12بور برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(392)
24.07.2024
بہاول پور) ( ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ٹریفک سٹاف کو متعدد احکامات جاری کردیئے۔ ڈرائیوروں کو ریفلیکٹرز چسپاں کرنے اور ہیلمٹ کا استعمال ہرصور ت یقینی بنانے کی ہدایت ۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچاو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے ٹریفک سٹاف کو متعدد احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہے ، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ لا ء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیے جائیں۔ دکانوں کے باہر اور سڑکوں پر کاروبار کی ممانعت ہے، فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کا نہیں پیدل چلنے والوں کا حق ہے۔ رانگ پارکنگ کو ہر صور ت ختم کیاجائے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بنتا ہے ۔احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر اسٹیکرز بھی لگوائے جا ئیںتاکہ رات کے اندھیرے کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لاتے ہوئے شہر یوں کی سڑکوں پر سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ڈی پی او بہاولپورنے شہریوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری ذمہ داری کے ساتھ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اپنی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چیک اپ کر وا کر ان کوٹھیک کر وائیں تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں پھیلنے والی آلودگی سے بچا جاسکے ۔ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا ہر شہری کی ضرورت، سماجی ذمہ داری اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*********************************