PRESS RELEASE DATE 12.08.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(420)
12.08.24
بہاول پور(    )تھانہ سمہ سٹہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی  کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام،ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ پولیس کے پاس ایک ملزم محمد شان عرف شانی ولد غلام شبیرسکنہ تحصیل علی ضلع مظفر گڑھ چوری کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پرتھا جس سے چوری شدہ کارسوزوکی مہران کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات گئے پولیس ٹیم ملزم کو لیکرعلی پور ضلع مظفر گڑھ کے لئے بغرض ریکوری روانہ ہوئی ۔ کے ایل پی روڈ نزد ذخیرہ موضع نوشہرہ کے قریب پہنچے تواسی دوران ملزم محمد شان عرف شانی کے ساتھی ملزمان 8/9کس 04عدد موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس موبائل کے سامنے آگئے اور للکار تے ہوئے کہنے لگے کہ ہمارا ساتھی چھوڑ دواور پولیس پر جان سے مار دینے کی خاطر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے،گرفتارملزم ہتھکڑی چھڑوا کر اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگااور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوکر درختوں کے جھنڈ میں گرپڑا۔پولیس پارٹی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی وجہ سے حملہ آوور ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ملزم محمد شان عرف شانی کو سنبھالا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ بذریعہ وائرلیس سیٹ کنڑول کو اطلاع دی اور مزید نفری کا کہا، اطلاع پاکرپولیس کی مزید نفری ور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں ایس ڈی پی او صدرسرکل اور ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ کی زیر قیادت آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ملزم محمد شان عرف شانی پر37سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(421)
12.08.24 
بہاول پور(     )یوم آزادی 14اگست کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات،1300سے زائد افسران و جوان سرکاری وغیر سرکاری تقریبات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف موثر حکمت عملی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاول پور میں جشن آزادی کے حوالے سے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے 1300 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ اور ٹریفک اسٹاف اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے اس موقع پر کہا کہ یوم آزادی 14اگست قوم کیلئے ایک اہم دن ہے۔ اس موقع پر لوگ آزادی کا جشن مناتے ہیں، مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں اور لوگ تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کی کہ جاری شدہ سیکیوٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس و پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ طے شدہ ضابطہ اخلاق کو فالو کیا جائے ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کریں۔ پولیس کی گشت کناں گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکارڈ کے جوان اپنی گشت چڑیا گھر، پلے گراونڈز اور دیگر پبلک و تفریحی مقامات کے قریب جاری رکھیں گے۔ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر قائم پکٹس الرٹ ہو کر آنے اور جانے والوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں ۔ڈی ایس پی ٹریفک، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اس بات کو خاص مدنظر رکھیں کہ ایسے موقع پر نوجوان تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلا کر اپنے اور دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنیں۔ حکومت پنجاب کے احکامات کے پیش نظر ون ویلنگ، تیز رفتار اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہے، جس پر ہر صور ت عملدرآمد کرایا جائے ۔ ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل مکینک اور شور پیدا کرنے والے سائلنسر تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائیاں کریں تاکہ اس پر مسرت موقع پر حادثات سے بچا جاسکے۔ پولیس ''15'' پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جس پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************