PRESS RELEASE DATE 20.08.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(430)
مورخہ 20.08.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغداد الجدید، سمہ سٹہ ، صدر یزمان اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان طارق، شوکت، کاظم، اشرف اور نواز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 140لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ ہیڈرجکاں پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم تنویر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے1060گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

-----------------------

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(431)
20.08.24
بہاولپور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو متعدد احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس آفیسران محنت اور جانفشانی سے اپنے کام کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے لئے اخلاقیات کا دائرہ کار وسیع کریں،اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ شہری خدمت مراکز ، دفاتر اور پولیس اسٹیشن کے وزٹ کے بعد پولیس سروسز سے متعلق اپنا فیڈ بیک وہاں مہیا کردہ کیو آر کوڈ پر دیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفرازخان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوسماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں و دیگر معاملات کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی ڈی پی او کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ  مقدمات کے اندراج کا دورانیہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو " نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت" کے نظریہ کے تحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ قتل، اقدام قتل ، بدکاری/ بد فعلی، اغوا برائے تاوان اور ضرر کے مقدمات میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد 8گھنٹے کے دورانیہ میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اسی طرح چھینا جھپٹی ، چوری، گاڑی کا چھیننا، گاڑی چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کے اندراج کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 24گھنٹے ہے جبکہ مالیاتی دستاویزات و معاملات سے متعلق مقدمات کا اندراج زیادہ سے زیادہ 5دن کے اندر اندر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی آفیسر نے جاری کردہ ہدایات و وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو اس متعلقہ آفیسر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا، روازنہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو اس معاملہ میں پولیس سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہریوں کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس بہاولپور

------------------------

image