PRESS RELEASE DATE 26.08.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(442)
26.08.24
بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان اورڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کاسرکل احمد پور شرقیہ میںچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوں کا وزٹ ،چہلم کے موقع پر جلوس اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان اورڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے سرکل احمد پور شرقیہ کے تھانہ اوچشریف میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوسوںکا وزٹ کیا۔ایس ڈی پی او سرکل احمد پو رشرقیہ اور ڈی ایس پی ٹریفک نے اس حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے پر امن انعقاد کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا یا جارہا ہے۔امن سفیر کے قافلے بھی مختلف سرکلز میںاس حوالے سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔ڈی پی اوبہاولپور نے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جائے۔ جلوس میں شامل ہونے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر سے مکمل تلاشی لی جائے، واک تھرو گیٹ کے ذریعے جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے دیا جائے ۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہونے سے روکا جائے۔ جلوس اور مجالس میں خواتین کی تلاشی بذریعہ لیڈی پولیس اہلکاران لی جائے ۔ جلوس اور مجالس کے آغاز سے قبل سپیشل برانچ کے عملہ سے سویپنگ کروائی جائے۔ جلوسوں میں شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے۔ جلوس کے راستوں کے ساتھ بلند عمارتوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز مامور کئے جائیں۔ ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے چیک کرکے بریف کریں گے اور ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ڈیوٹی میں سستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی ممبران سے رابطے میں رہیں تاکہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران امن کی فضا ء کو قائم رکھا جاسکے۔
  ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(443)
26.08.24
بہاول پور(    )تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ پولیس مصروف کارروائی۔ ہلاک ڈاکو پر قتل، راہزنی و ڈکیتی  کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام،ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق تھانہ بغدادالجدید پولیس کے پاس ایک ملزم ثناء اللہ ولد غلام نازک سکنہ ضلع مظفر گڑھ ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھا جس سے ڈکیتی شدہ مال مقدمہ کی ریکوری کی جانی تھی۔ رات گئے پولیس ٹیم ملزم کو لیکر چک نمبر7/بی سی برآمدگی کے لیے گئی اور بعد از برآمدگی واپس آرہے تھے ،جب حاصل پور روڈ نزد چک نمبر7/بی سی پلی پہنچے تو اسی دوران ملزم ثناء اللہ کے05کس ساتھی02عدد موٹرسائیکلوں پر سوار پولیس موبائل کے سامنے آگئے اور للکار تے ہوئے کہنے لگے کہ ہمارا ساتھی چھوڑ دواور پولیس پر جان سے مار دینے کی خاطر اندھا دھند سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے،گرفتارملزم ہتھکڑی چھڑوا کر اپنے ساتھیوں کی طرف بھاگااور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوکر گرپڑا۔پولیس پارٹی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی وجہ سے حملہ آوور ملزمان موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم ثناء اللہ کو سنبھالا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکا تھا۔ بذریعہ وائرلیس سیٹ کنڑول کو اطلاع دی اور مزید نفری کا کہا، اطلاع پاکرپولیس کی مزید نفری ور ایلیٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی اسپیشل ٹیمیں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدید کی زیر قیادت آپریشن کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاک ڈاکوثناء اللہ 34سنگین مقدمات تھے اور متعدد میں چالان ہوچکا تھا۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔تھانہ بغدادالجدید پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔
ترجمان پولیس بہاولپور
  ********************

 
                                            

image