PRESS RELEASE DATE 28.08.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(445)
مورخہ 28.08.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کے احکامات، سی آئی اے پولیس کی شراب فروشوںکے خلاف کامیاب کارروائی،ولائتی شراب کی بڑی کھیپ برآمد،شراب سپلائی کرنے والا ڈیلرگرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔سی آئی اے پولیس کے محمد احمدSI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے چنیوٹ کے رہائشی ملزم حشمت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 498بوتلیں اور120ٹن پیک برآمدکرلئے۔سی آئی اے پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی۔شراب سپلائی کرنے والے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے سی آئی اے پولیس کو شاباش دی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

image