PRESS RELEASE DATE 31.08.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(450)
مورخہ 31.08.24
 بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات، تھانہ صدر بہاولپور کی حدود میں اندھا قتل ٹریس، تھانہ صدر بہاولپور پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی اوبہاولپور
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے ایس ڈی پی او سرکل صدر بہاولپور بابر علی اور ایس ایچ او تھانہ صدربہاولپور رائو شہزاد بابرکو آلہ آباد کالونی کی رہائشی شازیہ بانوکے اغوا کے متعلق درج مقدمہ کو ٹریس کرنے کے احکامات جاری کئے اور ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ اورایس ڈی پی او سرکل صدر کی قیادت میں بہت کم وقت میںاغوا اور اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت اللہ ودھایا کے نام سے ہوئی جس نے مقتولہ کو ملنے کے لئے بلوایا اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر سر میں اینٹ مار کر قتل کیا ۔اس بابت مزید تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانوں کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے، جس کے لئے پولیس فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ایسے مقدمات کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایسا گھنائونے فعل کرنے والوں کو تختہ دار تک پہنچایا جاے گا۔ اس کامیابی پر ڈی پی اونے ایس ایچ او تھانہ صدربہاولپور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

image