ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (454)
03.09.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے تھانہ کوتوالی اور جامعہ مسجد و مدرسہ اشرفیہ علاقہ تھانہ سول لائینزمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی او سرفراز خان نے تھانہ کوتوالی اور جامعہ مسجد و مدرسہ اشرفیہ میں کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ایس ایچ اوز اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(455)
03.09.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کاسیداحمد مبین شہید ڈرائیونگ سکول اور پولیس خدمت مرکز کا وزٹ،خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیااور ڈرائیونگ سکول کا معائنہ کیا۔ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے سید مبین شہید ڈرائیونگ سکول ، پولیس خدمت مرکز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس کا اچانک وزٹ کیا،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد فیاض نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو دوران وزٹ بریف کیا۔وزٹ کے دوران ڈی پی او نے مہلک حادثات سے بچنے کے لیے ڈرائیونگ اسکول میں بہترین تربیت و شہریوں کوفراہم کردہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بارے جائزہ لیا، لائسنسنگ برانچ کا وزٹ کیا اور جاری ٹریفک ٹیسٹ و طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہری پولیس ڈرائیونگ اسکول میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کررہے ہیں اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لئے آ ن لائن ٹیسٹ، سفارش اور مڈل مین کے بغیر صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے پولیس خدمت مراکز کے علاوہ ضلع کے ہر تھانہ میں قائم فرنٹ ڈیسک پر لرنرز کا حصول یقینی بنایا گیا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے خدمت مرکزو تحفظ سنٹر کے وزٹ کے موقع پر عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والے شہری سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔ڈی پی او بہاولپور نے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان کو پیش آمدہ مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************************