PRESS RELEASE DATE 07.09.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(462)
07.09.24
بہاول پور(    )پولیس کی گذشتہ07روزمیں منشیات فروشوںاوراسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 10پسٹل 30بور،02 ریوالور،01 کاربین، 01بندوق 12بور،05کلوگرام سے زائد چرس، 1275گرام کرسٹل آئس،555 لیٹر شراب،100کپیاں کچی شراب،170 لیٹر لہن اور02عددچالوبھٹیاںبرآمد ،مقدمات درج۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیل کے مطابق بہاول پورپولیس نے گذشتہ 07روزکے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے 10عدد پسٹل 30بور 02 عدد ریوالور 01 عدد رپیٹر 12بور اور 01عدد کاربین برآمدجبکہ منشیات کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے 29ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے5070گرام چرس،555 لیٹر شراب،100 کپیاں کچی شراب،170 لیٹر لہن اور02 عددچالوبھٹیاں برآمد کیں۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز خان نے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔  منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ان کے خلاف کریک ڈائو ن اسی طرح جاری رہے گا۔ہمارا عزم جرائم سے پاک معاشرہ ہے ۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کو کیفرکردارتک پہنچاناہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز463 
 07.09.24
بہاولپور (      (ڈی پی او اسد سرفرازخان کے احکامات، تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود میں اقلیتی برادری کا اندھا قتل ٹریس، تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے قلیل وقت میں اندھا قتل ٹریس کر کے ملزم کو پابند سلاسل کیا۔ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ایس ڈی پی او یزمان سرکل اور ایس ایچ او تھانہ ہیڈراجکاں کو علاقہ تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود میںاقلیتی برادری کے نوجوان کے قاتل کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اور اسپیشل ٹیم تشکیل دی۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ ہیڈراجکاں  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہت کم وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کی شناخت بالم رام کے نام سے ہوئی جو کے مقتول کی بیوی کا کزن ہے جس نے مقتول کواینٹوں کے وار کر کے بڑی چالاکی سے قتل کر دیاتھا۔ مقتول کی اپنے سگے بھائیوں کے ساتھ سخت مخالفت چل رہی تھی جس کا ملزم فائدہ اٹھا کر مقتول کے بھائیوں کو بلیک میل کر کے ان سے رقم کا تقاضا کر رہا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، کیوں کہ جرم نشان چھوڑ جاتا ہے اور پولیس انویسٹی گیشن کی کامیابی ان نشانوں کی کڑیاں ملاتے ہوئے مجرم تک پہنچنا ہوتا ہے، جس کے لئے پولیس فرانزک ایکسپرٹس، موبائل فون ٹریسنگ سمیت دیگر چیزوں کا سہارا لیتے ہوئے جدید اور روایتی طریقہ تفتیش کے بہترین امتزاج سے ایسے اندھے قتل کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ایسے گھنائونے فعل کرنے والوں کو تختہ دار تک پہنچایا جاے گا۔ اس کامیابی پر ڈی پی اونے ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

image