ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (467)
13.09.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی جانب سے جامعہ مسجد انوار گلبرگ روڈ ماڈل ٹائون میںبعد نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی او سرفراز خان نے جامعہ مسجد انوار گلبرگ روڈ ماڈل ٹائون A میں کھلی کچہری لگائی، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل ،ایس ایچ اوتھانہ کینٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(468)
13.09.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کا بہاولپور کے شہریوں کیلئے احسن اقدام،ڈکیتی،راہزنی اور چوری میںملوث گینگز و دیگر ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد،ضلع بہاولپور کے تمام سرکلز میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔برآمد شدہ موٹر سائیکلز، نقد رقم ودیگر سرقہ شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، شہریوں کولوٹنے والوں کی گرفتاریوں کے لئے بہاولپورپولیس دن رات کوشاں ہے، اسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل سٹی بہاولپور محمد یونس نے تھانہ بغداد الجدیدمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفرازخان کے احکامات کی روشنی میں سٹی سرکل پولیس بہاولپورنے بڑی کارروائیاںکرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی اورچوری میں ملوث ملزمان سے دوران تفتیش مقدمات کو ٹریس آئوٹ کرکے لاکھوںروپے مالیت کی 02عدد کاریں ،70موٹرسائیکلز،02عددآٹو رکشہ،06راس گائے بھینس ،09راس بکرے بکریاں،25تولہ طلائی زیورات اور نقد رقم مبلغ16لاکھ85ہزار روپے برآمدکرلی۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل بابر علی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ سرکل بھر میں ڈکیتی ، راہزنی اور چوری میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ان کے قبضہ سے کروڑوںروپے مالیتی 03عدد کاریں ،28عدد موٹرسائیکلز،03آٹو رکشہ،22راس گائے بھینس ،17راس بکرے بکریاں اور 01کروڑ روپے سے زائد نقد رقم برآمدکی۔ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ فرخ جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈکیتی ، چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ان کے قبضہ سے لاکھوںروپے مالیت کی01عدد کار، 37عددموٹرسائیکلز،24راس گائے بھینس ،36راس بکرے بکریاں،15تولہ طلائی زیورات،سولر پلیٹیں و بیڑی اورتقریباً90لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد کرلی۔ایس ڈی پی او سرکل یزمان احمد علی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈکیتی ، چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ان کے قبضہ سے لاکھوںروپے مالیت کی01عدد کار، 12عددموٹرسائیکلز،01عدد رکشہ،17راس گائے بھینس،07راس بکرے بکریاں،01تولہ طلائی زیورات،سولر پلیٹیں اور انورٹر اورتقریباً20لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ایس ڈی پی او سرکل خیرپور ٹامیوالی سرفرازحسین تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈکیتی ، چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ان کے قبضہ سے لاکھوںروپے مالیت کی16موٹرسائیکلز،01عددٹریکٹر،06راس گائے بھینس ،03راس بکرے بکریاں،04تولہ طلائی زیورات،انورٹر اورتقریباً08لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرلی۔ایس ڈی پی او سرکل حاصل پور جام سلیم اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈکیتی ، چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ان کے قبضہ سے لاکھوںروپے مالیت کی35موٹرسائیکلز،05راس گائے بھینس ،10راس بکرے بکریاں،12تولہ طلائی زیورات اورتقریباًاڑھائی لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد کرلی۔برآمد شدہ مال مسروقہ ایس ڈی پی اوز نے پولیس افسران کے ہمراہ اصل مالکان کے حوالے کیا۔اس موقع پرشہریوںنے اپنے چوری شدہ مال ملنے پر ڈی پی او بہاولپورکا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او اسدسرفرازخان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************