ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(473)
18.09.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 35سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران35سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(474)
مورخہ 18.09.24
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میںہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،قتل کے ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیاجائے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ضلع بھر کے ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے افسران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں سٹی سرکل کے ایس ڈی پی اومحمد یونس اور ایس ڈی پی او صدر سرکل بابر علی نے مقدمات بارے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو بریفنگ دی۔ جس پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ آپ قتل جیسے سنگین جرم کی تفتیش کرتے ہیں، آپ تفتیش کے ضمن میں صرف میرٹ کی پالیسی اپنائیں دوران تفتیش کسی بھی پریشر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقدمات صرف حقائق کی بنیاد پریکسو کریں۔ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے اور چالان دی گئی ڈیڈ لائن میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************/