PRESS RELEASE DATE 26.09.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(485)
26.09.24 
بہاول پور(        )وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفرازخان کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے موثر حکمت عملی۔بہاولپور پولیس نے گزشتہ 06ماہ میں2705مجرمان اشتہاری و 365عدالتی مفروران سمیت کل13881ملزمان گرفتار، جن سے 11 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ و نقدی برآمد ہوا۔شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی،ڈی پی اواسد سرفرازخان
 تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی جرائم کنٹرول کرنے کی حکمت عملی کے اثرات عیاں ہیں ۔ بہاول پور پولیس نے اب تک 12582مقدمات درج رجسٹرڈ کئے، جن سے نئے اور پرانے مقدمات ٹریس آئوٹ کرتے ہوئے، 17گینگز شاہد عرف شاہدی ، رمضان دشتی ، سجاد عرف سجادی ، مجاہد عرف مجی،وغیرہ سمیت  64 ملزمان کو گرفتار کیا  اوران سے ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ 11کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد کیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے522مقدمات درج اور525ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے12عدد رائفل ، 02کلاشنکوف24رپیٹر،14 بندوق،383    پسٹل، 53 ریوالور ،کاربین 31اور 1550روند برآمد ہوئے ۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بہاول پور پولیس نے 952    مقدمات درج کرکے ان میں ملوث 952ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 08 من سے زائد چرس ،06کلو 23گرام کرسٹل آئس،02کلو گرام ہیروئن ، 07کلو گرام افیون ، 03من بھنگ ، 33234لیٹر شراب و لہن اور 81چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں ۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 50مقدمات درج کرکے 312جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی لاکھوں کی رقم اور جوئے کا سامان برآمد کیا۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے1940 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون /اطلاع دینے پر مزید جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنے سے جرائم میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ شہری خصوصاًہمارے میڈیا کے نمائندے معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں، پولیس ہر صورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(486)
26.09.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 32سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران32سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(487)
26.09.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی ڈی پی او آفس میں آنے والے ریوول 
انٹرنیشنل اسکول کے سٹوڈنٹ کے ساتھ گپ شپ ، آفس کا وزٹ اور محکمہ پولیس کے بارے بریفنگ ۔ سٹوڈنٹ کو پولیس ورکنگ کمیونٹی اور شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات بارے تفصیلی طور پر بتایا،  پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کے بارے آگاہ کیا  ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی ڈی پی او آفس آنے والےریوول انٹرنیشنل سکول l  کے سٹوڈنٹ کے ساتھ گپ شپ کی۔ بہاولپور پولیس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بہاولپور پولیس کے جدید خطوط پر ورکنگ اور کمیونٹی پولیسنگ سے جڑے پراجیکٹس بار ے سٹوڈنٹس کو تفصیل میں بتایا اور کہا کہ پولیس نے اس ملک و قوم کی حفاظت میں ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ طلبہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہی طا لب علم اپنی عملی زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں جو علم کے حصول کو اپنا فرض اور سوچ کے محور کو وسیع کرتے ہیں اور آنے والے کل کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مثبت منصوبہ بندی کرتے ہیں۔۔طلبہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ساتھ سوالات و جوابات کا سیشن بھی کیا۔جبکہ ڈی پی او نے سکول کے طلبہ کوڈی پی او آفس کی مختلف برانچزکا وزٹ بھی کروایا اور بعدازاںبہاولپور پولیس کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کرایا گیا۔ طلبہ کو پولیس کے پروٹوکول میں کالج پولیس خدمت مرکز لایا گیا جہاں پر انہیں خدمت مرکز میں دی جانے والی تمام سہولیات کے بارے میں فوکل پرسن نے بریفنگ دی۔ طلبہ کو پولیس تحفظ مرکز اور میثاق سینٹر کا بھی وزٹ کرایا گیا جہاں پر پولیس معاشرے کے کمزور و محکوم طبقات اور اقلیتوں کی قانونی رہنمائی و مدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔بعد ازاں سکول کے طلبہ کو ماڈل پولیس اسٹیشن بغداد الجدید کا وزٹ کرایا گیا۔ تھانے میں آنے والے شہریوں کو دی جانے والی تمام سہولیات کے متعلق ایس ایچ او بغداد الجدید نے بریف کیا۔ طلبہ نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس اور دیگر دفاتر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پرسٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ پولیس کے اس خوبصورت اور سافٹ چہرے کو پہلی دفعہ دیکھا ہے جس کا ہمیں کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ پولیس شہریوں کیلئے اس قدر لگن اور محنت سے کام کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے طلبہ سے کہا کہ آپ پولیس انٹرن شپ پروگرام کو جوائن کریں اور اس کے تحت نوجوانوں کو پولیس کی ورکنگ اور پولیس کی طرف سے عوام الناس کیلئے دی جانے والی سہولیات اور سروسز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے خلیج کا کم کیا جا سکے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

image