ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(491)
01.10.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی زیر قیادت پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں B-1 کے تحریری امتحا ن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ا نٹرویوزکا انعقاد کیا گیا۔کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی،میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈی پی او اسد سرفرازخان
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاول پور اسد سرفرازخان کی زیر قیادت پولیس لائنز کے ریکریشن ہال میں لسٹ B-1کے امتحان میں کامیاب ہونے والے پولیس ملازمین کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او بہاولپور اور کمیٹی میںشامل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زبیر بنگش اور ڈی ایس پی لیگل Iعبدالرئوف جاوید نے تحریری امتحان پاس کرنے والوں کے انٹرویو کئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریری امتحان میں 389کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز نے شرکت کی تھی۔جن میں سے پیپر پاس کرنے والے 237کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کا انٹرویو ہوا۔ تمام جوان اپنی ترقی کے لیے انتہائی پرجوش اور مکمل تیاری کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔لسٹ B-1کا امتحان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ محکمہ میں مسلسل ترقی کی طرف پہلا قدم ہوتا ہے ۔ انٹرویو میں میرٹ پر کامیاب ہونے والے پولیس ملازمین کی لسٹ فائنل ہونے کے بعد جلد آویزاںکردی جائے گی۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں 100فیصد میرٹ کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ محنتی اور میرٹ پر پورا اترنے والے جوان ہی ترقی کے اہل ہوں گے۔انٹر ویو میں شفافیت اورمیرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام عمل کی بذریعہ ویڈیو کیمرہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ ترقی کے عمل سے جوانوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائنز میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس