PRESS RELEASE DATE 09.10.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (502)
09.10.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا پولیس خدمت مرکزحاصل پور کا وزٹ،پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔پولیس خدمت مرکز محکمہ پولیس میں انتہائی اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے تمام افسران اپنا قبلہ درست رکھیں ، ڈی پی اواسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے پولیس خدمت مرکز حاصل پور کا اچانک وزٹ کیا،ڈی ایس پی حاصل پور جام سلیم اخترنے ڈی پی او اسد سرفراز خان کو دوران وزٹ بریف کیا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے خدمت مرکزکے وزٹ کے موقع پر عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر آنے والے شہری سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بلا تاخیر ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔پولیس خدمت مراکز محکمہ پولیس میں انتہائی اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے جہاں پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 16سے زائدمختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں،خدمت مراکز بہاول پورپولیس کا فیس ہیں، جن میں بدعنوانی اور شہریوں سے بداخلاقی کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے تمام افسران اپنا قبلہ درست رکھیں ۔ڈی پی اونے انچارج خدمت مرکزاوراُن کے سٹاف کو سہولیات کے معیارکو مزید بہتر کرنے اورعوام کے ساتھ اچھے برتائو کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو ہمیشہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینی چاہیے۔بہاول پورکی عوام کے لئے آسانیاں پیداکریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے انچارج خدمت مرکز اوران کے ا سٹاف کومختلف امورکے متعلق ہدایات اور مزید بہتر انداز سے کام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصدشہریوں کی مدد کرنا اور ان کے وقت کوضائع ہونے سے بچانا ہے ۔ڈی پی او بہاولپور نے پولیس خدمت مرکز میں آنے والے شہریوں سے بھی گفتگو کی اور ان کو پیش آمدہ مسائل دریافت کئے اور ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************

image