ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(509)
16.10.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کے احکامات ، گذشتہ15روزمیںسماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، منشیات فروشوں اوراسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے 72جبکہ مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران سمیت202ملزمان گرفتارکئے گئے۔منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا رہاہے ،بہاول پورکو منشیات سے ہرصورت پاک کیا جائے گا،ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد تبسم
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے گذشتہ 15روزکے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں میں کیٹگری A کے42 کیٹگری B کے 157 اشتہاریوں سمیت 199 مجرمان اشتہاری جبکہ 03عدد عدالتی مفروران گرفتار کر لیے۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 28ملزمان کو گرفتار کرکے 25عدد پسٹل 30بور،02عدد رپیٹر12بور اور 02عدد بندوق 12بوربرآمدکیں۔اسی طرح منشیات فروشوںکے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 44ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے19کلو 670گرام چرس،255 گرام کرسٹل آئس،08کلو گرام بھنگ،871 لیٹر شراب اور03 عددچالوبھٹیاں برآمد کیں۔ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد تبسم نے ایس ایچ او زکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیںتاکہ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کیا جاسکے۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے۔جس کومعاشرے سے ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************