ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(555)
مورخہ 20.11.24
بہاول پور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منیر عرف منیرا نک کٹہ گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز پولیس نے ایس ایچ او عامر لعل کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منیر عرف منیرہ نک کٹہ گینگ کے سرغنہ کو ساتھ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 10 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے جارہے ہیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائینز پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***********************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(556)
مورخہ 20.11.24
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کی کمانڈ میںسمہ سٹہ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،ولائتی شراب کی بڑی کھیپ برآمد،شراب سپلائی کرنے والا ڈیلرگرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے 02ملزمان ساجد اور حبیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 96بوتلیں اور 24عدد ٹن پیک برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔شراب فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے سمہ سٹہ پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس