PRESS RELEASE DATE 27.11.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(564)
27.11.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 22سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران22سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(565)
27.11.24
بہاولپور(      )ڈی پی او اسد سرفراز خان نے گزشتہ روزنئے ترقی پانے والے آفسران کو پروموشن بیج لگائے اور مبارکباد دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں نئے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام۔ عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہے۔ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کا عہد کریں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فورس کا مورال بلند کرنے اور میرٹ کی بالادستی کی پالیسی کے تحت ضلع بہاولپور میں بھی پولیس افسران کو ترقیاں دی گئیں۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائینز بہاولپور میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان اورڈی ایس پی لیگل IIجام محمد محسن نے  اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے 09افسران کو پروموشن بیجز لگائے۔ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران حبیب اللہ، محمد ارشد، ہارون الرشید، محمد اکمل، عبدالشکور، محمد ریاض، منور حسین، عبدالغفار، اعجازاحمد شامل ہیں۔ اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے فیملی ممبران کو مبارکباد دی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرٹ اور کارکردگی کی بنا پر ترقی سے نوازا گیا ہے۔ ہر عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہوتا ہے لہذا اس کو امانت سمجھتے ہوئے ایمانداری ، دیانتداری اور میرٹ کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو جس قدر اختیارات ملتے ہیں اس کے ساتھ ہی ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تمام افسران کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس