ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(189)
مورخہ 24.04.25
بہاولپور( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائینز میں ڈی پی او کا استقبال کیاگیا ۔ ڈی پی او نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بعدازاںڈی پی اوآفس میںبذریعہ ویڈیولنک پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی، متعدد ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے بطور ڈی پی او بہاولپور کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائینز بہاولپورد یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اورپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے ڈی پی او آفس میں بذریعہ ویڈیولنک ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس سٹاف کے ساتھ کانفرنس ہال میں تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او کو ضلع کے محل و وقوع اور جرائم کی صورتحال پر بریف کیاگیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے خدوخال اور جرائم کی صورتحال پر ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپورنے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان پر زیر حراست تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جائے گی۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے کیسز کو گھنٹوں میں حل کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثربنائیں، بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سکیورٹی سخت اور بمطابق ایس او پی ہونی چاہیے۔۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(190)
مورخہ 24.04.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں05ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشی کے مرتکب01ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سمہ سٹہ اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 490گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے کے مرتکب 01ملزم کو تھانہ سٹی احمد پورشرقیہ پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image