ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(193)
26.04.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ایم ٹی سیکشن میں سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی، پولیس لائینز کی مختلف مدات اور سیف سٹی کی عمارت کا وزٹ ، سیف سٹی پراجیکٹ اہم منصوبہ ہے، اس سے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوں گے، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کا پولیس لائن بہاولپورکا وزٹ کیا ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹراور ریزور انسپکٹر نے ڈی پی او بہاولپور کو پولیس لائن کے خدوخال اور مدات کے بارے بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے پولیس لائن کی مختلف مدات کا وزٹ کیا اور ایم ٹی سیکشن کی ضلع بھر سے بلائی گئی سرکاری وہیکلز کی انسپکشن کی ڈی پی اونے ڈرائیورز کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس لائینز میں میس ہال اور پولیس ملازمین کی رہائشی بیرکس کا وزٹ کیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اورریزور انسپکٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کو اچھا اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے ۔ بیرکس کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس افسران و جوان کو بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے۔بعد ازاں ڈی پی او بہاولپور نے زیر تعمیر بلڈنگ سیف سٹی پروجیکٹ کا وزٹ کیا ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے پرتکمیل کا کام آخری مراحل میں ہے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے اس منصوبے سے شہر کی سکیورٹی کو یقینی بنانے میںمدد حاصل ہوگی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، وی آئی پی روٹس، اہم شاہراوں اور بازاروں کے ساتھ چوکوںپر کیمرے نصب کئے جارہے ہیں جن سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میںفوری مدد حاصل کی جا سکے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہر کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(194)
26.04.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 25سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران25سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image