ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (202)
30.04.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے یزمان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے بلدیہ ہال یزمان میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل یزمان، ایس ایچ اوز ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
----------------------------------
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(203)
مورخہ 30.04.25
بہاولپور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کے احکامات،تھانہ صدر احمد پورشرقیہ پولیس کی کامیاب کارروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث طارق کھاکھی گینگ کا سرغنہ گرفتار ، گرفتار ملزم سے 50ہزار روپے سے زائد مالیت کی نقد رقم، چوری شدہ 03عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ ڈی پی او بہاولپور کے واضح احکامات ہیں کہ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ایس ڈی پی او سرکل احمد پورشرقیہ کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی اوسرکل احمد پورشرقیہ نے اپنے دفتر میں ایس ایچ اوتھانہ صدر احمد پورشرقیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ اوتھانہ صدر احمد پور شرقیہ نے دن رات محنت سے خفیہ معلومات، انٹیلی جنس ذرائع، ہیومن ریسورسز ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کرچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث طارق عرف کھاکھی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 03عدد موٹر سائیکل ، 50ہزارروپے سے زائد کی نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا۔ یہ بین الاضلاعی چور گینگ جنوبی پنجاب کے دیگرتھانوں کو بھی مطلوب ہے جن کی گرفتاری کے بعد چوری کی واردات میں واضح کمی واقع ہوگی۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ نقد رقم اور موٹر سائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جارہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے سرقہ شدہ نقد رقم و موٹر سائیکل ملنے پربہاولپورپولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بہاولپورمحمد حسن اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
------------------------
image