PRESS RELEASE DATE 01.05.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(204)
مورخہ 01.05.25
 بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ڈی پی اوآفس کے کانفرنس روم میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ ۔۔شہریوں کا امن خراب کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، اپنے اپنے سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کو یقینی بنائیں ، ڈی پی او کے ایس ڈی پی او ز کو احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کانفرنس ہال میںضلع بھرکے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزسے میٹنگ کی ۔میٹنگ میںجملہ سرکل افسران نے نے مقدمات بارے ڈی پی او محمد حسن اقبال کو بریفنگ دی۔ جس پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کروائیں اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کروائے جائیں۔ جملہ سرکل افسران روزانہ کی بنیاد پر زیر تفتیش مقدمات بارے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ گشت کے نظام کو موثر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او بہاولپور نے جملہ ایس ڈی پی او ز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے سرکل میں کھلی کچہری لگانے اور شہریوں کے مسائل سن قانون کے مطابق حل کرنے احکامات جاری کئے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(205)
01.05.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شان عرف شانا گینگ کا سرغنہ 02ساتھیوں سمیت گرفتار ، گرفتار ملزمان سے لاکھو ں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے تھانہ صدر یزمان میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ جس کے نتیجے میںایس ایچ اوتھانہ صدر یزمان نے دن رات محنت سے خفیہ معلومات، انٹیلی جنس ذرائع، ہیومن ریسورسز ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کرچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شان عرف شانا گینگ کے سرغنہ کو02ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 08عدد موٹر سائیکل ریکوری کرلئے۔ یہ ملزمان بہاولپور کے دیگر تھانوں کو بھی مطلوب تھے جن کی گرفتاری کے بعد چوری کی واردات میں کمی واقع ہوگی۔  گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گیں۔علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاریوں پرتھانہ صدر یزمان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بہاولپورمحمد حسن اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس کامیاب کارروائی پر ڈی پی او نے تھانہ صدر یزمان پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

image