ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(366)
06.08.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ماہ جولائی2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ضلع بھر میں 3231مقدمات درج رجسٹر ہوئے ۔ 4187ملوث ملزمان میں سے 2056ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 313مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج کئے ہوئے۔ قتل کے03 جبکہ اقدام قتل کے 11مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے ۔ اغواء کے 55مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ جن میں سے 36مقدمات خارج ہوچکے ہیں، ملوث ملزمان میںسے 18ملزمان گرفتارہوئے۔ ریپ کے 37مقدمات درج رجسٹر کئے گئے جن میں سے 05مقدمہ جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہوئے اور ملوث ملزمان میں سے 55ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے گئے۔ڈکیتی،سرقہ بالجبر کا 01مقدمہ درج ہواجوکہ زیر تفتیش ہے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ میں89مقدمات درج رجسٹر کرکے ملوث 89ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 03رائفل ، 3رپیٹر، 04ریوالور/ پسٹل ، 02کاربین ، پسٹل 69،بندوق05 اور235گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 154مقدمات درج رجسٹر کئے اور 154ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 148کلو858گرام چرس ،افیون33کلو 600گرام،ہیروئن 02کلو 630گرام،کرسٹل آئس 949گرام،تقریباً 01من کے قریب بھنگ،2524لیٹرشراب،418لیٹر لہن اور08چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیں۔جوئے کے خلاف 04مقدمات درج رجسٹر ہوئے اور 17ملو ث ملزمان میں سے 14ملزمان گرفتار کئے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 04گینگز کوٹریس کر کے اُن کے30ملزمان میں سے 30ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن سے پرانے اور نئے42 مقدمات ٹریس ہوئے ۔ ان گینگ سے 60لاکھ 95ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے ۔ریکوری کے مقدمات میں بہاول پور پولیس نے33موٹر سائیکلز کے علاوہ 67لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری کی۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر 35مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 35ملزمان میں سے 18ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے چوری اور چھینے گئے 79موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے35مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 209 مجرمان اشتہاری سمیت کل 244مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے32عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(367)
06.08.25
بہاولپور( )ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ سائوتھ پنجاب شعیب خرم جانبازکا ضلع بہاولپور کا وزٹ،پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او سیدمحمد حسن اقبال نے استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی نے ایم ٹی سیکشن اور سیف سٹی،وائرلیس ٹریئنگ سکول ، ڈی پی او آفس، پولیس خدمت مرکز اور ضلع کے مختلف تھانہ جات کا وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ سائوتھ پنجاب شعیب خرم جانبازکا ضلع بہاولپور کا وزٹ،پولیس لائنز پہنچنے پر ڈی پی او سیدمحمد حسن اقبال نے استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ نے ایم ٹی سیکشن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی اور ریکارڈ چیک کیا۔ بہاولپور سیف سٹی کے وزٹ کے موقع پر کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ۔ ایس پی سیف سٹی محمد کاشف عبداللہ نے بریفنگ دی۔ وائرلیس ٹریئنگ سکول کے وزٹ کے موقع پرتمام انتظامی اور تربیتی امورکا جائزہ لیا اور زیر تربیت جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی نے ڈی پی او آفس کے وزٹ کے موقع پر مختلف برانچز کا دورہ کیا اور برانچز ہائے کے ڈیجیٹل و مینوئل ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او بہاولپورمحمد حسن اقبال، ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ اور برانچز ہیڈ سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او بہاولپور نے ڈی آئی جی کو مجموعی صورت حال ، کرائم اور پولیس ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بات کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ سنگین جرائم قتل ،ڈکیتی ، تیزاب گردی، گینگ ریپ وغیرہ کی مانیٹرنگ خود کریں۔ منشیات ،جوا خانہ، قحبہ خانہ، ناجائز اسلحہ خصوصا کلاشنکوف رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کریں۔ جیل سے رہا ہونے والے عادی مجرمان کی کڑی نگرانی کریں۔ اشتہاری مجرمان کی جائیدادیں ضبط کروائیں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں۔ سنگین مقدمات اور ڈکیتی ،چوری ، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کریں اور لوٹا ہوا مال ریکور کرکے اصل مالکان تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات خصوصا ایئر پورٹ، پولیس سے متعلقہ عمارات، پبلک مقامات کی سکیورٹی بہتر بنائی جائے۔ ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ سائوتھ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز اور ضلع کے مختلف تھانوں کا وزٹ کیا تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کی دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مناسب احکامات جاری کئے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image