PRESS RELEASE DATE 09.08.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(372)
09.08.25 
 بہاول پور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے رشیدیہ آڈیٹوریم میں ایک پروقار اور اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محرم الحرام میں ضلع بہاولپور میں امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ اور مثالی انتظامات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے مختلف اسٹیک ہولڈرز،امن کمیٹی ممبران،انجمن تاجران اور اور میڈیا نمائندگان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔امن و امان کے قیام کیلئے آپ سب کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق کانفرنس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے کی، جبکہ اس موقع پر پولیس افسران، امن کمیٹیوں کے اراکین، علما کرام، تاجر برادری، میڈیا کے نمائندے اور سول سوسائٹی کی شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ڈی پی او بہاولپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام اداروں، مذہبی رہنمائوں، امن کمیٹیوں، میڈیا اور شہریوں کے باہمی تعاون سے ضلع بہاولپور میں ایک پرامن اور محفوظ ماحول قائم رہا، جو اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کانفرنس میں آنے والے چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے حفاظتی و انتظامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈی پی اوبہاولپور نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر بھی یہی جذبہ، یکجہتی اور تعاون برقرار رکھا جائے گا تاکہ امن و امان کا مثالی تسلسل قائم رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کی دن رات محنت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین قریبی رابطہ، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات نے امن قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر محرم الحرام کے دوران شاندار خدمات انجام دینے والے امن کمیٹی ممبران، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان کو تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کئے گئے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر بھی امن و بھائی چارے کے قیام کے لیے اسی جوش و جذبے کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔
ترجمان پولیس بہاولپور

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(373)
09.08.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی کمانڈ میں تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اقبال عرف بالا گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل ، نقد رقم و دیگر اشیاء  برآمد۔عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ڈی پی اومحمد حسن اقبال 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز پولیس نے ایس ایچ او فیصل امین کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 06عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز،45ہزار روپے نقد رقم و دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل، نقد رقم و دیگر سامان ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہاہے ۔ ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائینز پولیس کو شاباش دی۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

image