PRESS RELEASE DATE 10.08.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(375)
10.08.25
بہاو ل پور(    )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او محمد حسن اقبال کے احکامات کی روشنی  میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہو ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

**************************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(375)
10.08.25
بہاولپور(        ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ڈی پی اوآفس کے کانفرنس روم میں برانچز ہیڈ کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز سے بذریعہ ویڈیولنک کرائم میٹنگ ۔شہریوں کا امن خراب کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں، اپنے اپنے سرکل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کو یقینی بنائیں ، ڈی پی او کے ایس ڈی پی او ز کو احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے کانفرنس ہال میں برانچز ہیڈ کے ہمراہ ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزسے بذریعہ ویڈیولنک میٹنگ کی ۔میٹنگ میںجملہ سرکل افسران نے نے مقدمات بارے ڈی پی او محمد حسن اقبال کو بریفنگ دی۔ جس پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کروائیں اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کروائے جائیں۔ جملہ سرکل افسران روزانہ کی بنیاد پر زیر تفتیش مقدمات بارے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔ گشت کے نظام کو موثر اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بد عنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او بہاولپور نے جملہ ایس ڈی پی او ز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے سرکل میں کھلی کچہری لگانے اور شہریوں کے مسائل سن قانون کے مطابق حل کرنے احکامات جاری کئے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************
 

image