ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(376)
11.08.25
بہاولپور( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، متعدد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ پراپرٹی کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کریں، تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ،ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری۔کھلی کچہری میں متعدد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کھلی کچہری میں طلب کر کے براہ راست جواب طلبی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں مقدمات کی پراگریس لی۔ ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
---------------------
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(377)
11.08.25
بہاول پور( )ڈسٹر کٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، جامع سکیورٹی پلان جاری۔ جلوس و مجالس کے شرکا ء کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات ۔ پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، بروقت پیغام رسانی کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا، ڈی پی اوبہاولپور محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پربہاولپور ضلع میں30جلوس اور 56مجالس عزا منعقد ہونگی۔ضلع بھر میں اے کیٹگری کا 01،بی کے08اور Cکے 21جلوس برآمد ہونگے ۔ اسی طرح کیٹگریBکی06اور سی کی 50مجالس منعقد ہونگی۔جلوس و مجالس پر 1700سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ 1400وولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سیف سٹی میں مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے،باڈی کیم، جیمرز، سنیفر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے تمام جلوس اور مجالس پر مقررہ وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ لائوڈ سپیکر کے استعمال ، وال چاکنگ ، ہیٹ میٹریل ، اشتعال انگیز تقاریر ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 127افراد کی ضلع بندی جبکہ52افراد کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چہلم کے دوران خلاف ورزی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چہلم حضرت امام حسین ؑکے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔چہلم کے سلسلہ میں جاری کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
ترجمان پولیس بہاولپور