PRESS RELEASE DATE 12.08.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(378)
12.08.25 
بہاول پور(     )یوم آزادی 14اگست کے حوالے سے سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات،800سے زائد افسران و جوان سرکاری وغیر سرکاری تقریبات پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف موثر حکمت عملی، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بہاول پور میں جشن آزادی کے حوالے سے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے 800 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ اور ٹریفک اسٹاف اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یوم آزادی 14اگست قوم کیلئے ایک اہم دن ہے۔ اس موقع پر لوگ آزادی کا جشن مناتے ہیں، مختلف پروگرامز منعقد ہوتے ہیں اور لوگ تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کیں کہ جاری شدہ سکیوٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس و پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ طے شدہ ضابطہ اخلاق کو فالو کیا جائے ۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کریں۔ پولیس کی گشت کناں گاڑیاں، ایلیٹ فورس اورڈولفن اسکواڈکے جوان اپنی گشت چڑیا گھر، پلے گراونڈز اور دیگر پبلک و تفریحی مقامات کے قریب جاری رکھیں گے۔انچارج ٹریفک، جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اس بات کو خاص مدنظر رکھیں کہ ایسے موقع پر نوجوان تیز رفتاری، ون ویلنگ اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلا کر اپنے اور دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

************************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(379)
12.08.25
بہاول پور)    (  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ریجنل پیٹرولنگ آفیسرنبیلہ رئووف کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچائو پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہری موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیں ، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ریجنل پیٹرولنگ آفیسر نبیلہ رئووف کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ پہننا نہ صرف آپ کی حفاظت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ قانوناً بھی لازم ہے۔ یہ عمل آپ کی زندگی بچا سکتا ہے اور حادثات کی صورت میں شدید چوٹوں سے محفوظ رکھتا ہے۔موٹر سائیکل پر سوارہونے سے پہلے ہیلمٹ پہننا اپنی عادت بنائیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پی ایچ پی افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ گشت کے دوران دلچسپی سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور ڈیوٹی کے دوران ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*************************
 

image