PRESS RELEASE DATE 14.08.2025 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(380)
14.08.25
بہاول پور)    (  چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی  کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بہاولپور پولیس کی جانب سے 13 جلوس اور 18 مجالس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے، جن میں اے کیٹیگری کا 01، بی کیٹیگری کے 4 اور سی کیٹیگری کے 8 جلوس شامل ہیں، جبکہ مجالس میں بی کیٹیگری کی ایک اور سی کیٹیگری کی 17 مجالس شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں 13 جلوس اور 18 مجالس منعقد ہوں گی۔ تمام جلوس و مجالس کے روٹس اور مقامات کی پیشگی سرچنگ اور کلیئرنس کر لی گئی ہے۔ حساس مقامات پر اسنیپرز اور کمانڈوز تعینات ہوں گے، داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے شرکاء کی چیکنگ ہوگی، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی۔850 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، جن میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، اسپیشل برانچ، لیڈیز پولیس اور ریزرو پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں سمیت ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او بہاولپور نے کہا کہ امن و امان کا قیام، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ بہاولپور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے
ترجمان بہاولپور پولیس