ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(391)
مورخہ 20.08.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں12ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ چنی گوٹھ، دھوڑ کوٹ اور تھانہ قائم پورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے230لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کوتوالی، اوچشریف اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 320گرام چرس اور 50گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائنز، عباس نگر اور تھانہ عنائتی پولیس نے04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے01عدد رائفل 7ایم ایم ،01عدد کاربین اور 02عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(392)
20.08.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔تمام پولیس افسران وجوان اپنی ڈیوٹی الرٹ رہ کر انجام دیں، نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو بروقت آگاہ کریں، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شہریوں اورپولیس افسران کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے متعدد احکامات جاری کردیئے۔ڈی پی او بہاولپور نے تمام پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ رہ کر انجام دیں، نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو بروقت آگاہ کریں۔ شہری دریائے ستلج کے کنارے اور سیلابی علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔ والدین اپنے بچوں کو پانی کے قریب کھیلنے سے سختی سے روکیں۔ ہنگامی صورتحال میں فورا ًپولیس ہیلپ لائن 15یا ریسکیو اداروں کو اطلاع دیں۔ڈی پی او بہاولپور نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی حدود میں الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں کا مسلسل دورہ کریں۔ عوام کو گھر گھر جا کر حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔ ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ پولیس کنٹرول روم کو ہر لمحہ تازہ صورتِ حال سے آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، عوام اپنے تحفظ کے لیے پولیس اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
************************
image