PRESS RELEASE DATE 21.08.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(393)
مورخہ 21.08.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، مختلف کارروائیوں میں18ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ سٹی حاصل پورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے42بوتلیں ولائتی شراب اور 20لیٹردیسی شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سول لائنز، صدر یزمان اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے03ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 410گرام کرسٹل آئس اور تھانہ سول لائنز، اوچشریف، سٹی یزمان، عنائتی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16کلو 40گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ بغدادالجدید، صدر احمدپور شرقیہ اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ  03عدد پسٹل 30بوربرآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(394)
مورخہ 21.08.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس کی جنوبی پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں آئس منشیات برآمد، 3ملزمان گرفتار۔بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ایس پی انوسٹی گیشن سیدجمشید علی شاہ

تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سیدجمشید علی شاہ نے ایس ڈی پی او آفس سرکل صدر بہاولپور میں  ایس ڈی پی اور صدر سرکل خالد محمود اور ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ و انکی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر لی۔انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ محمد احمد چیمہ کی سربراہی میں ایس آئی محمد دلبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک سفید رنگ کی کار نمبری AWH-473جولودھراں سے احمد پور کی طرف جا رہی تھی، پولیس نے اعظم چوک کے قریب ناکہ بندی کی اور مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے تقریبا 20کلوگرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔گاڑی میں سوار تین ملزمان محمد اویس، محمد ظاہر اور عصمت اللہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات کے علاوہ نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ آئس کوئٹہ سے لا کر احمد پور میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور نے پولیس ٹیم کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور اس حوالے سے ڈی پی او بہاول پور کے واضح احکامات ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر ضلع بہاولپور کو منشیات سے پاک کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

image