ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز( 395)
22.08.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات ، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن پرامن پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ سکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(396)
22.08.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں خصوصاً پولیس کے شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام،بہاولپورپولیس اورالبدر فارمیسی/لیب وسٹار اکیڈمی بہاولپور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بہاولپور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں خصوصاًپولیس کے شہداء کی فیملیزکو بارعائت اور معیاری تعلیم اور علاج معالجہ کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ اورسی ای او کامران منیرالبدر فارمیسی /لیب وڈائریکٹر عدنان افضل سٹاراکیڈمی بہاولپورکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق البدر فارمیسی/لیب اور سٹاراکیڈمی بہاولپور میں پولیس کے شہدا،حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں اور ان کی فیملیزکو خصوصی رعائت پرمعیاری تعلیم اور علاج معالجہ و دیگر سہولیات مہیاکی جائیں گی۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوان اپنا سروس کارڈ دیکھا کریا ڈی پی او آفس سے سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سہولیات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے ۔ اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ پولیس کے شہداء ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم و علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مختلف اداروں کے ساتھ مزید ایم او یوز دستخط کیے جائیں گے۔البدرفارمیسی /لیب کے چی ای او اور ڈائریکٹر سٹاراکیڈمی نے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران و جوانوں کو دی جانی والی سہولیات کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************
image