PRESS RELEASE DATE 23.08.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(397)
مورخہ 23.08.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن، مختلف کارروائیوں میں09ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے80لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ اور تھانہ ڈیراور پولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 790گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائنز،بغدادالجدید،عباس نگر،ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ04عدد پسٹل 30بوراور 01عدد ریوالور 32بوربرآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

-***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(398)
23.08.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ سول لائنزپولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ، ملزم کے قبضہ سے 04عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رہے گا،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن جرائم سے پاک پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایات کی روشنی میں تھانہ سول لائنزپولیس نے دن رات محنت سے خفیہ معلومات، انٹیلی جنس ذرائع، ہیومن ریسورسز ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیم تشکیل دے کرچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چوری شدہ04عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز بھی برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلز ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی جارہی ہے۔علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پرتھانہ سول لائنزپولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بہاولپورمحمد حسن اقبال نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************
 

image