ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(404)
27.08.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی زیر صدارت عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں علما کرام،سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ ۔ شرکاء میٹنگ کی طرف سے محرم الحرام اور چہلم پر بہترین سکیورٹی پر بہاولپور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ضلع میں بھائی چارے اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر جلوس و محفل نعت کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پولیس کی طرف سے تمام پروگرامز کیلئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ہر حوالے سے پولیس کی طرف سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ کسی بھی طرح کے شرانگیز بیانات نعروں، تقریروں اور تحریروں سے مکمل احتراز کیا جائے تاکہ دوسروں کی دل آزاری نہ ہو یا فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے متاثر ہونے کا امکان ہو۔تمام مکاتب فکر کے علما کرام ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ جلوسوں کے منتطمین اس بات کے ذمہ دار ہونگے کہ مقررین میں سے کوئی ایسی تقریر نہ کریں اور نہ ہی ایسے نعرے لگائیں کہ جن سے دوسرے مکاتب فکر کی دل آزاری کا پہلو نکلتا ہو اور نہ ہی کمیونٹی کیلئے کسی طرح کی مشکلات پیدا ہوں۔تمام مذہبی نوعیت کے جلسے و جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی جائے۔علما اور امن کمیٹیوں کے اراکین امن امان اور بھائی چارے کی خاطر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے کسی بھی طرح کی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے محرم الحرام اور چہلم میں امن وامان کے حوالے سے اچھے سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او کی حکمت عملی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام علما کرام کا شکریہ ادا کیا۔ ا س موقع پر ایس ڈی پی اوسٹی سرکل ایازخان بھی موجود تھے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************************
ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(405)
مورخہ 27.08.25
بہاولپور ( )ڈی پی او محمد حسن اقبال کے احکامات، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب پولیس نے ڈکیتی و قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث 02 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لئے روپوش تھے اور پولیس کو ان کی تلاش تھی۔ملزم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ایس پی انوسٹی گیشن کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پرڈکیتی و قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکیا گیا ۔ ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ اور ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ نواب صاحب نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔ بالآخر پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ملزم محمد جمیل گزشتہ چارسالوں سے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں جبکہ ملزم ملازم حسین گزشتہ تین سالوں سے اپنی بیوی کے قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور حکمتِ عملی اور سخت اقدامات کا عملی ثبوت ہے۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، بہاولپور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے، اشتہاری اور خطرناک مجرم کہیں بھی چھپیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ میڈیا نمائندگان کی جانب سے پولیس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (406)
27.08.25
بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ قائم پور میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کوشہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظرریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ قائم پور میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل خیرپورٹامیوالی و سرکل حاصل پور اور سرکل کے جملہ ایس ایچ اوزودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ریجنل پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔آر پی او نے دوران کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔آر پی اواور ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں آر پی او رائے بابر سعید اور ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
************************
image