ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(407)
28.08.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام۔پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، خون کے عطیات دئیے،جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہونے کے ساتھ ہمارا اخلاقی فرض بھی ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کمیونٹی پولیسنگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پرریجنل بلڈسنٹربہاولپورکے تعاون سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ضلع بھر سے تھانہ جات، ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور دیگر برانچز سے پولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات فراہم کیے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے بات کرے ہوئے کہا کہ جہاں ہمارا فرض معاشرہ کی بدامنی اورجرائم کی سرکوبی کرنا ہے وہیں پر پاکستان کے شہری ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں درس دیتا ہے کہ انسانیت کی بقاء کی خاطر اپنے آپ کو پیش کریں تاکہ کسی دکھی انسان کے غم کا مداوا کرسکیں، تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے شکار معصوم بچے بلڈ کے منتظر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اسلام درس دیتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جا ن بچائی۔
ترجمان بہاولپور پولیس
******************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (408)
28.08.25
بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ اوچشریف میں کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کوشہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظرریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعیدنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے ہمراہ تھانہ نوشہرہ جدید اور تھانہ اوچشریف میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل احمدپورشرقیہ اور جملہ ایس ایچ اوزودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ریجنل پولیس آفیسر نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔آر پی او نے دوران کھلی کچہری میں افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔آر پی اواور ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں آر پی او رائے بابر سعید اور ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
**********************
image