ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (414)
01.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے یونین کونسل خانقاہ شریف علاقہ تھانہ سمہ سٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے یونین کونسل خانقاہ شریف علاقہ تھانہ سمہ سٹہ میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل صدر بہاولپور، ایس ایچ اوودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
********************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(415)
01.09.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے ماہ اگست2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ضلع بھر میں 3222مقدمات درج رجسٹر ہوئے ۔ 3911ملوث ملزمان میں سے 1835ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 257مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج کئے ہوئے۔ قتل کے09 جبکہ اقدام قتل کے 11مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے ۔ اغواء کے 46مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ جن میں سے 26مقدمات خارج ہوچکے ہیں، ملوث ملزمان میںسے 11ملزمان گرفتارہوئے۔ ریپ کے 31مقدمات درج رجسٹر کئے گئے اور ملوث ملزمان میں سے 55ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے گئے۔ڈکیتی،سرقہ بالجبر کے 40مقدمہ درج ہوئے جوکہ زیر تفتیش ہیں۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ میں67مقدمات درج رجسٹر کرکے ملوث 67ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 02رائفل ، 01رپیٹر، 05ریوالور ، 02کاربین ، 52پسٹل اور198گولیاں اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 165مقدمات درج رجسٹر کئے اور 165ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 85کلو570گرام چرس ،ہیروئن 01کلو 431گرام،کرسٹل آئس 21کلو 902گرام،تقریباً 01من کے قریب بھنگ،2796لیٹرشراب،310لیٹر لہن اور03چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیں۔جوئے کے خلاف 07مقدمات درج رجسٹر ہوئے اور 15ملو ث ملزمان میں سے 12ملزمان گرفتار کئے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر 21مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 21ملزمان میں سے 17ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔ ای گیجٹ ایپ کے ذریعے چوری اور چھینے گئے 76موبائل فونز ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے گئے ۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے52مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 200 مجرمان اشتہاری سمیت کل 252مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے09عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان بہاولپور پولیس
***************************
image