ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(418)
03.09.25
بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ/پولیس کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریا ستلج پر جانے، نہانے، کشتی رانی اور دیگر سرگرمیوں پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر شہریوں اورپولیس افسران کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے متعدد احکامات جاری کردیئے۔ڈی پی او بہاولپور نے تمام پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی الرٹ رہ کر انجام دیں، نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو آگاہی فراہم کرتے رہیں۔ شہری دریائے ستلج کے کنارے اور سیلابی علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال میں فورا ًپولیس ہیلپ لائن 15یا ریسکیو اداروں کو اطلاع دیں۔ضلعی انتظامیہ/ پولیس کی جانب سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریا ستلج پر جانے، نہانے، کشتی رانی اور دیگر سرگرمیوں پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ اقدام انسانی جانوں کے تحفظ اور کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچائو کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او بہاولپور نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی حدود میں الرٹ رہیں اور نشیبی علاقوں کا مسلسل دورہ کریں۔ عوام کو گھر گھر جا کر حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔ ریسکیو ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ پولیس کنٹرول روم کو ہر لمحہ تازہ صورتِ حال سے آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، عوام اپنے تحفظ کے لیے پولیس اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
ترجمان پولیس بہاولپور
********************************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (419)
03.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے گلزارصادق علاقہ تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے گلزار صادق علاقہ تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ایس ایچ اوتھانہ کینٹ ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image