PRESS RELEASE DATE 04.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (420)
04.09.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی جانب سے تھانہ سول لائینزمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او محمد حسن اقبال 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ڈی پی اومحمد حسن اقبال نے تھانہ سول لائینز میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او کے ہمراہ ایس ڈی پی اوسٹی سرکل بہاولپور، ایس ایچ اوتھانہ سول لائنزودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد حسن اقبال  نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہر صور ت یقینی بنایا جائے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے متعلق افسران کو حکم جاری کئے۔ ڈی پی او بہاولپور کے اس احسن اقدام سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔ آخر میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے شہریوں کی شرکت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(421)
04.09.25 
بہاولپور12(       )ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ  کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، جلو س اور محافل میلاد کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری ۔کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی ہدایت پر 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ضلع بھر میں 74جلوس اور9محافل میلاد منعقد ہوں گی۔ جن پر 1300سے زائد پولیس افسران و اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ عید میلاد النبی ﷺ  کے موقع پرسکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سیف سٹی کیمرہ جات کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے، جیمرز، سنیفر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ  کے تمام جلوس اور منعقدہ محفلوں پر مقررہ وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ لائوڈ سپیکر کے استعمال ، وال چاکنگ ، ہیٹ میٹریل ، اشتعال انگیز تقاریر ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ  کے جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کا علیحدہ سے ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔  عید میلاد النبی ﷺ  کے سلسلہ میں جاری کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمدہر صورت یقینی بنایا جائے۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

***********************
                            

image