ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(424)
06.09.25
بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال مرکزی عید گاہ میں 12ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، جلو س اور محافل میلاد کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، ڈی پی او محمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فول پروف سکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور میلاد کی محافل کے مقامات کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ضلع بھر میں 74جلوس اور9محافل میلاد منعقد ہو رہی ہیں۔ جن پر 1300سے زائد پولیس افسران و اہلکاران نے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سیف سٹی کیمرہ جات کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے، جیمرز، سنیفر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیاگیا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوس اور منعقدہ محفلوں پر مقررہ وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ لائوڈ سپیکر کے استعمال ، وال چاکنگ ، ہیٹ میٹریل ، اشتعال انگیز تقاریر ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے متبادل راستے اختیار کریں ۔ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں جاری کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمدہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس
image