PRESS RELEASE DATE 08.09.2025 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(426)
مورخہ 08.09.25
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 09ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں شراب،منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی اومحمد حسن اقبال
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میںڈی پی اومحمد حسن اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عنائتی،صدر حاصلپور اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 633لیٹر شراب اور 02عدد چالوبھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ کوتوالی اور تھانہ ہیڈ راجکاںپولیس نے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 200گرام چرس اور 80گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ کوتوالی، سول لائنزاور تھانہ عباس نگر پولیس نے03ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ02عدد پسٹل 30بوراور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او محمدحسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (427)
08.09.25
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کے احکامات، ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ کی جانب سے نواز شریف پارک چک نمبر 42/DBعلاقہ تھانہ صدر یزمان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میںاہل علاقہ کی بڑی تعداد کو سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے، کھلی کچہری کا مقصد بلاتاخیر شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ایس پی انوسٹی گیشن 
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف آپ کی دہلیز پر کے پیش نظر ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے  نواز شریف پارک چک نمبر 42/DBعلاقہ تھانہ صدر یزمان میں کھلی کچہری لگائی، جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل یزمان، ایس ایچ اوزودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ   نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں کھلی کچہری کا انقعاد ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

************************

image